عمران خان کو نکالنے کا فیصلہ 5 جنوری کو لاہور میں ہوا’

وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان کو اقتدار سے نکالنے کا فیصلہ 5 جنوری کو لاہور میں ہوا تھا۔

0 151

سعیدغنی نے کہا کہ عمران خان کو نکالنے کا فیصلہ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور فیڈرل کو نسل کے مشترکہ اجلاس میں ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے نیازی کو بھگانے کا فیصلہ کیا بلاول بھٹو نے کہا تھا استعفیٰ دو، اسمبلی توڑ کرہمارامقابلہ کرو۔

سعیدغنی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے27 فروری کو تحریک عدم اعتماد لانےکا اعلان کیا تھا نالائق نیازی کو چیئرمین پیپلزپارٹی کی بات سمجھ نہیں آئی تھی عمران خان کاکردارسلیکٹڈسے شروع ہوا رجیکٹڈ پر ختم ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.