ظلم سے نجات کیلئے قوم کو اسلام آباد کی طرف کال کیلئے تیار رہنا ہوگا،حافظ نعیم

0 11

لوئردیر(بیورو رپورٹ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے حکومت کی ظالمانہ پالیسوں کی خلاف بڑی کال دینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ظلم سے نجات کیلئے قوم کو اسلام اباد کی طرف کال کیلئے تیار رہنا ہوگا۔لوئر دیر میں ختم بخاری کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے حکومت کی ظالمانہ پالیسوں کی خلاف آئندہ دو ماہ کے دوران اسلام آباد کی جانب بڑی کال دینے کا عندیہ دیا ۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ جب ہم نے آئی پی پیز کا مسئلہ اٹھایا تو لوگوں کو پتہ بھی نہ تھا کہ آئی پی پیز کیا چیز ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی خون پسینے کی کمائی نچوڑ کر ان لوگوں کو دے رہے ہیں جو بجلی پیدا ہی نہیں کرتے۔ حکومت ان کو دو ہزار ارب روپے سے ذیادہ رقم دے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقے کی تنخواہ سے ٹیکس وصول کیا جارہا ہے، لیکن آئی پی پیز سے انکم ٹیکس وصول نہیں کیا جارہا۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ اتنی رقم دی جارہی ہے جس سے نرسری سے یونیورسٹی لیول تک تعلیم مفت دی جاسکتی ہے بلکہ اور بھی بہت کچھ ہوسکتا ہے، جب ہم نے اس ایشو کو اٹھایا تو حکومت نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ بین الاقومی معاہدے ہیں اس لئے ان کے ساتھ بات نہیں ہوسکتی۔ جس وزیر صاحب نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ بات نہیں ہوسکتی اسی وزیر نے کل خوشخبریاں دینا شروع کیں کہ کل 13 سے بات ہورہی جبکہ 18 سے بات ہوچکی ہے جس میں سے 5 بند ہوچکی ہی

ں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جب تک بجلی کی بل کم نہیں ہوں گے ہم اس جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہم ان بھیڑیوں سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں جن کی ظالمانہ پالیسوں کی وجہ سے چند لوگوں کو طاقت مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی صحت اور تعلیم کے ساتھ ان سہولیات چھین لی گئی ہیں، اس لئے اس ظلم سے نجات کیلئے قوم کو آسلام اباد کی طرف کال کیلئے تیار رہنا ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.