مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کسان دوست اقدامات کو سراہنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کسان دوست اقدامات کو سراہتا ہے، پنجاب حکومت کا زرعی گریجویٹ انٹرن شپ پروگرام کا آغاز قابل ستائش ہے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ پنجاب حکومت کسانوں کے لیے ٹریکٹر اسکیم، کسان کارڈ اور سپرسیڈر جیسے پروجیکٹ شروع کر چکی ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز کی زراعت کے شعبے میں ذاتی دلچسپی سے کاشتکاروں کا حوصلہ بڑھا ہے۔
قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پنجاب کا کسان جو زبوں حالی کا شکار تھا اب حکومتی زرعی پالیسیوں سے مطمئن ہے، الحمداللہ اب پنجاب میں گندم اور چاول کی فصل کی پیدوار ریکارڈ ہورہی ہے، پنجاب باقی صوبوں کی نسبت زراعت کے شعبے میں ہر سطح پر لیڈ کررہا ہے۔