سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شمالی وزیرستان میں آپریشنز کے دوران 13خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ وطن کے دفاع کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں، ملک کیلئے جان نچھاور کرنے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
سردار ایاز صادق نےآپریشن کو لیڈ کرنے والے قوم کے بہادر سپوت میجر محمد اویس کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ میجر محمد اویس خوارجیوں کو جہنم واصل کرتے ہوئے شہید ہوئے، سپیکر نے شہید میجر محمد اویس کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہارکیا۔
انہوں نے کہا کہ خوارجی دہشتگرد بہت جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے، خوارجی دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، خوارجی دہشتگرد اپنے ناپاک عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پوری قوم شہید میجر محمد اویس کے اہلخانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے، وطن کے دفاع کی خاطر قوم کے بہادر سپوتوں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔