پاکستان میری ٹائم ایجنسی نے بھارتی بحری جہاز کے عملے کو ریسکیو کرلیا

0 2

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے بھارتی بحری جہاز کے عملے کو ریسکیو کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے بھارت کے ایک بحری جہاز کے عملے کو ریسکیو کیا۔

اس حوالے سے ترجمان پی ایم ایس اے نے بتایا کہ 26 دسمبر کو جہاز میں پانی کے داخل ہونے کی اطلاع ملی تھی، بھارتی بحری جہازکراچی سے تقریباً 120 میل دور جنوب میں تھا۔

ترجمان کے مطابق پی ایم ایس اے نے فوری طور پرمربوط ریسکیو آپریشن شروع کیا، ٹیم کو حادثے کی جگہ پر بھیجا گیا جس نے بھارتی کارگو ڈھو تاجدار حرم کے عملے کے 9 ارکان کو بچالیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.