ملک میں سردی کی شدت برقرار ، اسکردو میں پارہ منفی 11ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا

0 3

ملک کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت برقرار ہے۔

بین الاقوامی موسمیاتی ویب سائٹ کے مطابق اسکردو میں پارہ منفی 11، زیارت میں پارہ منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔

قلات میں منفی 4 اور کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد اور پشاور 6 ، لاہور 9 اور کراچی میں درجہ حرارت 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشر قی پنجاب، بالا ئی خیبر پختو نخوا، مری ،گلیات اور گردونواح میں چندمقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.