اسلام آباد(شوریٰ نیوز)وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ الیکشن کے التواء کا ہمیں کوئی خدشہ نہیں ہے،نو مبر میں نئی حکومت اقتدار سنبھال لے گی۔وزیراعظم اسی ہفتے پی پی سمیت تمام اتحادیوں سے اہم مشاورت کریں گے۔وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس مردم شماری کا نوٹیفکیشن ہو چکا ہو گا، الیکشن اسی کے کے تحت ہونگے۔ہم نے دنیا کے سامنے یہ یہ ثابت کرنا ہے کہ پاکستان آئین اور قانون پر عمل کرتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم معاشی طور پر استحکام کی طرف جا رہے ہیں،ہر معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جاتا ہے۔خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پرانی مردم شماری پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد ہے اسی کے تحت الیکشن ہونگے۔وزیراعظم اسی ہفتے پی پی سمیت تمام اتحادیوں سے اہم مشاورت کریں گے۔