پاکستان انٹرنینشل ائیرلائن ( پی آئی اے) کی کراچی سے اسلام آباد اور لاہور کے لیے پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق گزشتہ رات طیاروں کی روٹین مینٹیننس کے دوران ایک جہاز کے سافٹ وئیر اپڈیشن میں تاخیر ہوئی۔ اپ ڈیشن میں تاخیر کے باعث پی کے 300 اور 301 تاخیر کا شکار ہوئیں۔ طیارہ انجینئرنگ ہینگر سے نکل چکا ہے۔ پی کے 300 دوپہر 30۔1 پر روانہ ہوگا اور اس کے بعد 301 اپریٹ کرے گا۔
ترجمان کے مطابق لاہور کی پرواز 304 منسوخ کردی گئی ہے اور اس کے مسافروں کو متبادل پروازوں پر ایڈجسٹ کیا جارہا ہے۔ پی آئی اے شیڈول کی ریگولیٹری پر سختی سے عمل پیرا یے اور گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران یہ پہلی پرواز ہے جو تاخیر کا شکارہوئی۔ سی ای او پی آئی اے معاملے کو خود دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے مسافروں کی دیکھ بھال اور ان کو زحمت سے بچانے کی خصوصی ہدایات دی ہے۔ تاخیر کے باعث ہونے والی زحمت پر معذرت خواہ ہیں مگر فضائی حفاظت پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا۔