جس نے سیاست میں حصہ لیا سب کا ٹرائل ہونا چاہئے: عارف علوی

0 2

سابق صدر عارف علوی نے کہا کہ جن لوگوں نے سیاست میں حصہ لیا سب کا ٹرائل ہونا چاہئے۔

سابق صدر عارف علوی نے کہا کہ ایک کا ملٹری ٹرائل ہوگا تو سب کا ہونا چاہئے، یہ اپنے ہاتھوں سے اپنی قبر کھود رہے ہیں، بات چیت صاحب اقتدار سے ہوتی ہے، صاحب حکومت سے نہیں جو مقتدر ہوں، چاہتے ہیں ملک میں ثالثی ہو، معاملات کا حل نکلے۔

عارف علوی نے کہا کہ مذاکرات میں جسے ہونا چاہئے تھا وہ ضمانتیں کرانے میں مصروف تھا، ہمارا سارا وقت مقدمات میں ضمانتیں کرانے میں لگ جاتا ہے، تبدیلی آنے والی ہے، ستارے حرکت میں آگئے ہیں، بانی کو دور رکھنے کیلئے جمہوریت کو تباہ کیا گیا۔

سابق صدرکا مزید کہنا تھا کہ زیادہ لمبی بات نہیں، ڈیڑھ دو ماہ میں بانی پی ٹی آئی رہا ہوں گے، عمران خان کو مشورہ دوں گا ہاؤس اریسٹ والی تجویز پر عمل نہ کریں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.