عمران خان دور میں سویلین کے ملٹری ٹرائل ہوئے، اب حرام قرار دیئے جا رہے: عقیل ملک

0 2

وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دور میں سویلین کے ملٹری ٹرائل ہوئے، اب ملٹری ٹرائل کو حرام قرار دیا جارہا ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹرعقیل ملک نے دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کبھی نہیں کہا مذاکرات نہیں کریں گے، دو جنوری کو پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی پابندیوں سے متعلق وزیراعظم کا واضح بیان آچکا ہے، جی ایس پی پلس کے حوالے سے دوہرا معیار نہیں ہونا چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.