وزیراعظم نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے اتحادیوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی

0 6

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مذاکرات کیلئے حکومتی اتحادیوں کے ممبران پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی۔

گزشتہ رات چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مذاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی بنانے کی یقین دہانی کروا دی ہے، امید ہے کل تک کمیٹی بن جائے گی اور مذاکرات ہوں گے۔

جس کے بعد اسپیکر ایاز صادق نے بھی بیرسٹر گوہر کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کے جواب میں وزیراعظم پاکستان سے حکومت کی مذاکراتی ٹیم تشکیل کرنے کی استدعا کر دی گئی ہے۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے کہا تھا کہ اگر حکومت نے سنجیدگی دکھائی تو سول نافرمانی کی کال واپس لے لیں گے، اگر اتوار تک ہماری بات نہ مانی گی تو اوورسیز اتوار سے پیسے نہیں بھیجیں گے

بعدازاں، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی ہمشیرہ علیمہ خان کے زریعے جیل سے بھجوائے گئے پیغام میں کہا تھا کہ کل سے ترسیلات زر نہ بھیجنے کی کال پرعمل شروع کردیا جائے۔

اور اب اتوار کو وزیر اعظم نے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جس میںنائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اعظمکے مشیر رانا ثنا اللہ خان، سینٹر عرفان صدیقی، پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف اور نوید قمر، ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی، استحکام پاکستانی پارٹی کے عبدالعلیم خان اور مسلم لیگ (ق) کے چوہدری سالک حسین شامل ہیں۔

کمیٹی تشکیل دینے کے بعد وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ملکی سلامتی اور قومی مفاد کو مقدم رکھا جائے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، میں اسپیکر قومی اسمبلی کی کاوش کو سراہتا ہوں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.