اسلام آباد(شوریٰ نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ،انسداد دہشتگردی عدالت نے رمنا اور گولڑہ کے تھانوں میں درج مقدموں پر حکم دیا،انسداد دہشتگردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے خلاف تھانہ رمنا میں 2 اور تھانہ گولڑہ یں درج ایک مقدمے کے معاملے پر انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے تھانہ رمنا میں درج دونوں مقدمات میں حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کردی گئی، جس پر انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات نے ریمارکس دیے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیش ہونا پڑے گا ۔انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان کو ذاتی حیثیت میں 19 جولائی کو طلب کر لیا ۔ اےٹی سی نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں فرخ حبیب ،شبلی فراز،حسان نیازی کے بھی قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔سماعت کے دوران پی ٹی آئی لیگل ٹیم کی جانب سے سردار مصروف ،عتیق الرحمٰن اور مرزا عاصم پیش ہوئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 19 جولائی تک ملتوی کردی۔