مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ

0 13

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول اور چائینز اکیڈمی آف سائنسز کا دورہ کیا۔

اپنے دورے کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کے مختلف شعبوں کا مشاہدہ کیا، وہ شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول میں کلاس روم پہنچیں جہاں بچوں کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس ایجوکیشن سیکھانے کے جدید طریقہ کار کا مشاہدہ کیا۔

مریم نواز نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے بارے میں دریافت کیا، سکول کے بجٹ، نصاب، طریقہ تعلیم اور ایکسپرٹ ٹیچر کے بارے میں بھی پوچھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کے طلبہ کی اے آئی تخلیقات کا معائنہ کیا، ضلع جیاڈنگ کی ڈائریکٹر بیورو آف ایجوکیشن گوان وینجی، شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول اور چائینز اکیڈمی آف سائنسز کے صدر زیا ہانگ می سے ملاقات بھی کی جہاں مریم نواز کو چین کے ایجوکیشن سسٹم کے بارے میں خصوصی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو بتایا گیا کہ شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول بچوں کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے علوم سیکھانے کیلئے قائم کیا گیا ہے، 12 سے 15 سال کے بچوں کو اے آئی کی جدید ٹیکنیک سے آگاہ کیا جاتا ہے۔

دوران بریفنگ مزید بتایا گیا کہ سکول میں کمسن طلبہ کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مفت تعلیم دی جاتی ہے، شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول میں شنگھائی اور گردونواح کے بچے زیر تعلیم ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.