پشاور ہائیکورٹ نے پانچ جوڈیشل افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کا اعلامیہ جاری کر دیا۔
اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبد الباسط کا تبادلہ اورکزئی سے سوات کر دیا گیا جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ساجد کا جنوبی وزیر ستان سے لوئر تبادلہ کیا گیا ہے۔
جاری اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج اسفندیار یوسفزئی بنوں سے لکی مروت، امتیاز علی نوشہرہ سے پشاور جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج عرفان علی کا بونیرسے شبقدر چارسدہ تبادلہ کر دیا گیا۔