مرکزی رہنما مسلم لیگ ن میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران خان کے تمام سہولت کاروں کو سامنے لانا ہوگا۔
نجی ٹی وی کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ فیض حمید کی ذات سےدشمنی نہیں، اختلاف یہ تھا فیض حمید کسی کےسہولت کاربنے۔
انہوں نے کہا کہ تمام سہولت کاروں کو سامنے لانا ہو گا، ثاقب نثار، قمرجاوید باجوہ، بانی پی ٹی آئی سب شامل تھے، سوال یہاں یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا فیض حمید نےسازش اپنے لیے کی؟ بانی پی ٹی آئی نے معیشت کو تباہ کر دیا تھا، مالیاتی اداروں سےریاست کا مسئلہ بنا ہوا تھا۔
اس سوال کے جواب میں مرکزی رہنما مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ حلفا کہتا ہوں شہبازشریف نے کہا ہمیں وفاق میں حکومت نہیں بنانی چاہیے۔