لاہو(شوریٰ نیوز) لیہ اراضی کیس، عمران خان، بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتیں کنفرم،بشریٰ بی بی کے خلاف اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے مقدمہ درج کر رکھا ہے، ہائیکورٹ نے بے ضابطگیوں کے دو مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتیں کنفرم کردیں۔چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف لیہ میں اراضی انتقال کیس میں بے ضابطگیوں کا الزام لگایا گیا ہے اور بشریٰ بی بی کے خلاف اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے مقدمہ درج کر رکھا ہے جس پر دونوں ضمانتوں کی مدت ختم ہونے پر لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ملزمان کے وکیل نے ضمانتیں کنفرم کرنے کی استدعا کی جب کہ سرکاری وکیل نے اس کی مخالفت کی۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر کےکچھ دیر بعد سنایا۔عدالت نے دونوں کو 2،2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے ضمانتیں کنفرم کردیں۔