کینیڈا: ریسٹورینٹ سے شراب چرانے والے شخص کا چاقو سے حملہ، 2 افراد زخمی

0 29

کینیڈا میں ایک چور نے ریسٹورینٹ سے شراب چرانے کی کوشش کی اور اس دوران روکے جانے پر چاقو کے وار سے 2 افراد کو زخمی کردیا تاہم پولیس کی کارروائی میں چور مارا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے شہر وینکوور میں بدھ کی شام ایک شخص ریسٹورینٹ میں داخل ہوا جس نے ہاتھ میں چاقو بھی تھام رکھا تھا، مشتبہ شخص نے چاقو کے زور پر ریسٹورینٹ سے شراب چوری کرنے کی کوشش کی اور اسی دوران چاقو کے وار سے 2 لوگوں کو زخمی بھی کیا۔

واقعے پر خوف میں مبتلا ایک شخص نے پولیس کو شکایت درج کی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر فائرنگ کی اور مشتبہ شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جو اسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گیا۔

پولیس نے بتایا کہ دونوں زخمیوں کو بھی طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.