گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تحریک انصاف پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی ہمارا جادوگر ہے، اس نے پی ٹی آئی کا سارا میلہ لپیٹ کر واپس بھیج دیا۔
بدھ کو کراچی میں گورنرہاؤس میں قطری سفیرعلی مبارک عیسی الخطیر اور کامران ٹیسوری کی ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر کامران ٹیسوی نے کہا کہ پاکستان اور قطرکےتعلقات دوستانہ ہیں، قطر پاکستان میں مقامی سطح پر سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔
اس کے علاوہ گورنر سندھ نے پی ٹی آئی کے احتجاج پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی ہمارا جادوگر ہے، اس نے پی ٹی آئی کا سارا میلہ لپیٹ کر واپس بھیج دیا۔
انہوں نے کہا کہ ورغلائے ہوئے نوجوان مس کال پر ڈی چوک پہنچ گئے، مگر تحریک انصاف کے رہنما اپنے کارکنوں کو چھوڑ کربھاگ گئے۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پہلے ہی کہا تھا کہ یہ فائنل کال نہیں مس کال ہے،عمران خان میٹنگ کے لیے بلاتے ہیں اور کہتے ہیں مجھے نکالو،ان کے پاس اگر کوئی معاشی حل ہے تو بتائیں، بانی پی ٹی آئی کے پاس سیاسی اور معاشی ٹیم نہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو مظاہرین جیل میں ہیں ان کی ضمانت کروانے کیلئے تیار ہوں، حکومت کے پاس تمام آپشنز ہیں،کوئی لاڈلہ نہیں ہونا چاہیے۔