دھرنا ایک تحریک ہے، جو جاری ہے اور عمران خان کی کال تک جاری رہے گا: علی امین گنڈاپور کا اعلان

0 2

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور پریس کانفرنس کررہے ہیں۔

مانسہرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا ہےکہ ہم نے اسلام آباد میں احتجاج کے لیے پرامن کال دی، ہم اپنے جائز حقوق کی بات کررہے ہیں، ہماری پارٹی کے ساتھ جبر کیا گیا ہے، ہمیں بانی پی ٹی آئی نے ڈی چوک جانے کی اجازت دی۔

انہوں نے کہا ہےکہ عمران خان نے کہا ہےکہ جب وہ کہیں گے تب دھرنا ختم ہوگا، تو یہ بات یاد رکھیں یہ دھرنا ابھی جاری ہے، یہ دھرنا عمران خان کے اختیار میں ہے، ہمارے دھرنے میں لوگوں کو گولیاں ماری گئیں، ہمارے سیکڑوں لوگ شہید ہوئے، سیکڑوں کو گولیاں لگی ہیں، ہمارے ہزاروں کارکن گرفتار ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہمارا دھرنا ایک تحریک ہے جو جاری ہے، عمران خان کی کال تک دھرنا جاری رہےگا، ہمیں عدالتوں سے انصاف نہیں مل رہا، ہم نے اسلام آباد احتجاج کے لیے پ امن مارچ کی کال دی، پرامن دھرنے پر گولیاں چلائی گئیں، ہم پر تشدد نہ ہوتا تو ہمارے لوگ بھی جواب نہ دیتے، یہ صوبہ اپنا حق اور اپنا مینڈیٹ لینا جاتا ہے۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا ڈھائی سال سے ہماری جماعت کو ظلم و جبر کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ہمیں عدالتوں سے بھی انصاف نہیں مل رہا، ہمارا لیڈر جیل میں ہے، اس کی اہلیہ کو بھی جیل میں ڈالا گیا۔

ان کا کہنا تھا مجھ پر 9 مئی کے درجنوں مقدمات درج ہیں، کوئی ایک ویڈیو دکھا دیں جہاں میں ہوں، جس ملک کے وزیراعلیٰ کو انصاف نہ مل سکے تو عام آدمی کو کیا انصاف ملے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.