بلوچستان میں بے گناہ افراد کو قتل کرکے بے چینی پھیلائی جارہی ہے: سرفراز بگٹی

0 1

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ بلوچستان کو 3 حوالوں سے عدم استحکام کی جانب دھکیلا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تشدد کے ذریعے بے گناہ افراد کا قتل کرکے بے چینی پھیلائی جا رہی ہے، بے بنیاد پراپیگنڈوں کے ذریعے ریاست کیخلاف نفرتیں پھیلائی جارہی ہیں، کسی پنجابی، سندھی، سرائیکی نے بلوچستان کو پسماندہ نہیں رکھا یہ اپنے لوگوں کا ہاتھ ہے۔

سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ ہم نے بلوچستان میں سرکاری ملازمتوں کو فروخت ہونے سے روکا، پشین میں 100 بند سکول کھولے گئے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.