اسلام آباد (شوریٰ نیوز)نیب آرڈیننس میں بنیادی ترامیم کا مسودہ تیار کر لیا گیا ۔مجوزہ ترامیم صدارتی آرڈیننس کے ذریعے لائی جائے گی، ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب تفتیش میں عدم تعاون پر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر سکیں گے ، نیب قوانین کے تحت گرفتار ملزم کو 14دن کی بجاے 30دن جسمانی ریمارنڈ پر رکھا جاسکے گا، وفاقی کابینہ نے مجوزہ ترامیم کی منظوری دی ، قا?م مقام صدرکی جانب سے ترامیم سے متعلق صدارتی آرڈیننس جلد جاری ک?ے جانے کا امکان ہے۔صدارتی آرڈیننس کی وجہ سے قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کیا گیا.