پختونخوا ملی عوامی پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس سوات میں طلب

مرکزی کمیٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس 9 اور 10 جولائی 2023 کو سوات، خیبر پشتونخوا میں طلب کیا ہے

0 55

کوئٹہ (شوریٰ نیوز ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری خورشید کاکاجی نے پارٹی چیئرمین خوشحال خان کاکڑ اور شریک چیئرمین مختار خان یوسفزئی کی ہدایت پر پارٹی کے مرکزی کمیٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس 9 اور 10 جولائی 2023 کو سوات، خیبر پشتونخوا میں طلب کیا ہے جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور متعلقہ امور پر غور خوض کیا جائیگا۔ مرکزی کمیٹی کے تمام اراکین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس اخباری بیان کو دعوت نامہ سمجھتے ہوئے اجلاس میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.