حضرت زینب (س) کی زندگی کا ہر پہلو،خواتین عالم کے لئے بہترین نمونہ ہے، علامہ شیخ ہادی حسین نجفی

0 226

پاک نیوز کی رپورٹ کے مطابق، یوم وفات حضرت زینب سلام اللہ علیھا کی مناسبت سے پیغام میں پاکستان میں آیت اللہ العظمی شیخ یعقوبی کے نمائندہ علامہ شیخ ہادی حسین نجفی نے کہاکہ حضرت زینب (س) کے خطبوں سے کربلا کی تحریک کو قیامت تک اسی احساس کے ساتھ یاد رکھا جائے گا جیسے وہ صدیوں کی بات نہیں بلکہ کل ہی کا واقعہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ کربلا کے واقعہ کو ابدی حیات بخشنے میں حضرت زینب، حضرت ام کلثوم، حضرت سکینہ ، اسیران اہل بیت اور کربلا کے دیگر شہدا ءکی بیویوں اور ماؤں کا اہم کردار رہا ہے۔ کسی تحریک کا پیغام لوگوں تک پہنچانا بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ کربلا کی تحریک کا پیغام کربلا کی اسیر خواتین نے عوام تک پہنچایا ہے۔

علامہ شیخ ہادی حسین نجفی نے مزید کہاکہ حضرت زینب سلام اللہ علیھا نے کربلا میں امام حسین علیہ السلام کے ساتھ مل کر چراغ انسانیت کو تا قیامت روشن کردیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.