جناح ہاؤس حملہ کیس؛ عمر ایوب کی حاضری استثنا کی درخواست منظور

0 2

جناح ہاؤس حملہ کیس میں عمر ایوب کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس حملے کے مقدمے میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی درخواست ضمانت پر سماعت جج منظر علی گل نے کی، جس میں عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی عبوری ضمانت میں 7 دسمبر تک توسیع کر دی۔

عدالت نے عمر ایوب خان کی جانب سے ایک روزہ حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی۔

عمر ایوب عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر پیش نہیں ہوئے، جس پر ان کے وکلا نے ایک پیشی کے لیے استثنا کی درخواست دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ راستے بند ہونے کی وجہ سے عمر ایوب پیش نہیں ہوسکتے، لہٰذا عدالت ایک پیشی کے لیے استثنا دے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.