پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع

0 4

پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کر دی ، سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کر دی ، پنجاب میں 3 دن کیلئے ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں پر پابندی عائد ہوگی۔

حکومت پنجاب نے کل سے جمعرات 28 نومبر تک دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کی ، دفعہ میں توسیع کا فیصلہ امن وامان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا۔

سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے۔

کابینہ کمیٹی برائےامن وامان کی سفارش پرگزشتہ3دنوں سےپنجاب میں دفعہ نافذ ہے، محکمہ داخلہ نے پنجاب میں دفعہ کے نفاذ میں مزید 3 دن توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

خیال رہے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد کے داخلی وخارجی راستے رکاوٹیں لگا کر بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ اٹک میں پنجاب اورخیبر پختونخوا کا زمینی رابطہ منقطع ہیں اور مختلف شہروں میں بھی راستے بند ہیں۔

زین قریشی،عامر ڈوگر، معین ریاض سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں اور سیکڑوں کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.