سپریم کورٹ کا تلور کے شکار کیخلاف کیس کی سماعت کرنے والا آئینی بینچ ٹوٹ گیا۔
سپریم کورٹ میں تلور کے شکار کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی ، جسٹس جمال خان مندوخیل نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی ، جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ بلوچستان ہائیکورٹ میں تلور شکار کیخلاف کیس سن چکا ہوں ۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل جنرل عامر رحمان نے کہا کہ تلور شکار کا تصور مارخور کے آفیشل شکار کیطرح ہے، مارخور کے شکار کو ٹرافی ہنٹنگ کانام دیا گیا ہے۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ تلور کے شکار اور آئیبیکس ٹرافی ہنٹنگ میں فرق ہے، جسٹس مسرت ہلالی کاکہنا تھا کہ یہ تلور تو ہجرت کرنے والے پرندے ہوتے ہیں۔