پاکستانیوں کو ویزا نہ ملنے کے معاملے پر یو اے ای قونصل جنرل نے بیان جاری کردیا

0 2

کراچی: متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل نے پاکستانیوں کو ویزا نہ ملنے کی خبروں پر بیان جاری کردیا۔

کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے یو اے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیثی نے کہا کہ 2 سال سے جھوٹ بولا جارہا ہے کہ یو اے ای پاکستانیوں کو ویزا نہیں دے رہا، جسے بھی ویزا لینا ہے وہ یو اے ای ویزا سینٹر آئے۔

عتیق الرومیثی نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری پہلے بھی لا رہے تھے اور مزید بھی آنی ہے، ایک دو ماہ میں سرمایہ کاری سے متعلق بڑی خوشخبری ملے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.