سیاسی بحرانوں کے خاتمے کیلئے قومی قیادت ڈائیلاگ کرے: لیاقت بلوچ

0 2

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سیاسی بحرانوں کے خاتمے کیلئے قومی قیادت قومی ڈائیلاگ کرے۔

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے، حکومت معیشت کے نقصان پر شور کرنے کے بجائے سیاسی حل تلاش کرے۔

ان کا کہنا ہے کہ اتحادی اور احتجاجی سیاست کے ناکام انداز سے عوام سیاست سے دور ہو گئے ہیں، خیبر پختون خوا حکومت پارا چنار میں مستقل امن کو اپنی ترجیح بنائے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.