جعلی حکومت مطالبات پورے ہوئے بغیر احتجاج کے خاتمے کا نہ سوچے: بیرسٹر سیف

0 2

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت مطالبات پورے ہوئے بغیر احتجاج کے خاتمے کا نہ سوچے، ہم اپنے پلان کے تحت پیش قدمی کررہے ہیں، ہمیں کوئی جلدی نہیں ہے۔

پی ٹی آئی کے احتجاج اور اسلام آباد کی طرف جانے والے قافلوں کے حوالے سے اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت مطالبات پورے ہوئے کے بغیر احتجاج کے خاتمے کا نہ سوچے، جعلی حکومت پولیس کے لیے کئی دن کی خوراک کا بندوبست کر لے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے پلان کے تحت پیش قدمی کر رہے ہیں، ہمیں کوئی جلدی نہیں ہے، حکومت کے پاس گھڑیاں ہیں لیکن وقت ہمارے پاس ہے، درباری وزرا جتنی مرضی پریس کانفرنسسز کر لیں ہمارا احتجاج جاری رہے گا، علی امین کی سربراہی میں عوام نے اس بار عمران خان کی رہائی کی مکمل ٹھان لی ہے۔

صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت عوام کے نہ نکلنے کے دعوے کررہی ہے اور دوسری جانب کنٹینرز کے پہاڑ کھڑے کردیئے گئے ہیں، پورے پاکستان کے کنٹینرز اسلام آباد پہنچا دیئے گئے ہیں، ریسٹورنٹس اور لاری اڈے تک بند کروا دینا حکومت کی حواس باختگی کا ثبوت ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.