وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ویڈیو بیان پر مقدمات میں بشریٰ بی بی ضرورگرفتار ہوں گی۔
نجی ٹی وی کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں آگ لگی ہوئی ہے، علی امین گنڈا پوراحتجاج کر رہے ہیں، انہیں اسلام آباد فتح کرنے کے بجائے صوبے میں ہونا چاہیے، گن پوائنٹ پرمذاکرات پریقین نہیں رکھتا، ایسےلوگوں سےمذاکرات نہیں کیے جا سکتے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بدترین خون ریزی ہورہی ہے، امن وامان صوبوں کی ذمہ داری ہے،اگرمسلح جتھے اسلام آباد لاسکتےہیں توپارا چناربھی جائیں۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پورکے قافلے سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جیسےلوگوں کی کوئی ساکھ نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے زیادہ صوبے کا امن اہم ہے۔
راستوں کی بندش کے حوالے سے سوال پر خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد کےراستےبند نہیں کھلےہیں، پنجاب کے کسی شہر سے ان کےلوگ نہیں نکلے، لاہورکی ان کی لیڈرشپ ڈیڑھ سال سےغائب ہے جبکہ بشریٰ کے ویڈیو بیان پر مقدمے کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری ضرور ہوگی۔