کرم میں گاڑیوں پر حملے کے مزید 4 زخمی دم توڑ گئے، تعداد 49 ہوگئی

0 3

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر چند روز قبل ہونے والے حملے کے 4 شدید زخمی مختلف اسپتالوں میں دم توڑ گئے۔سانحہ کرم میں جاں بحق افراد کی تعداد 49 تک جاپہنچی جبکہ قبائل کے درمیان جاری تازہ جھڑپوں میں مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

4 روز کے دوران بے امنی کے حالیہ واقعات میں اب تک 85 افراد جاں بحق ہو چکے، ان میں 49 مسافر بھی شامل ہیں جنہیں پشاور پاراچنار روڈ پر نشانہ بنایا گیا۔قبائل کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں گھروں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا، اس کے ساتھ کرم اور گرد و نواح میں انٹرنیٹ، موبائل سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

ترجمان کے پی حکومت کے مطابق حالات کنٹرول کرنے کے لیے صوبائی حکومت کا وفد آج بھی عمائدین کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔

یاد رہے کہ جمعرات کی صبح ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار سے پشاور اور پشاور سے پاراچنار کیلئے 200 گاڑیوں پر مشتمل کانوائے روانہ ہوا تھا، مندوری اور اوچت میں مسافر گاڑیوں کے پہنچتے ہی مسلح افراد نے مسافر گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.