’احتجاج ملتوی ہوگا اور نہ ہی واپسی ہوگی‘، پی ٹی آئی نے احتجاج کی حکمت عملی فائنل کرلی

0 2

پشاور: وزیراعلیٰ ہاؤس خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور پارلیمنٹیرینز کے اہم اجلاس میں آج ہونے والے احتجاج سے متعلق حکمت عملی کو حتمی شکل دیدی گئی۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں تحریک انصاف پنجاب سمیت کے پی قیادت نے شرکت کی، رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران بدلتی صورتحال اور آج کے احتجاج کے حوالے سے حکمت عملی فائنل کی گئی جبکہ وفاقی حکومت کو بیرسٹر گوہر کے ذریعے احتجاج مؤخر نہ کرنے کا جواب دیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ احتجاج ملتوی نہیں ہوگا اور واپسی بھی نہیں ہوگی تاہم بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر مذاکرات کے دروازے کھلے رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں پی ٹی آئی قیادت نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ بات چیت نہیں بلکہ بانی کی رہائی پر احتجاج سے واپسی ہوگی۔

اجلاس میں حکمت عملی کے تحت کارکنان کو ہر قمیت پر ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت کی گئی جبکہ فیصلہ کیا گیا کہ کارکنان، قائدین، ایم این ایز اور ایم پی ایز الگ الگ پہنچنے کی کوشش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں طے کیا گیا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور 3 بجے صوابی پہنچیں گے جبکہ دیگر قافلوں کو بھی 3 بجے پہنچنے اور وائرلیس سمیت دیگر ضروری اشیا ساتھ لے کرجانے کی ہدایات کی گئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.