پی ٹی آئی کا کل اسلام آباد میں زیرو پوائنٹ پل سے احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ

0 4

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی اسلام آباد اور راولپنڈی کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس میں کل کے احتجاج کے پلان کو حتمی شکل دی گئی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کل ایک بجے زیرو پوائنٹ پل کے اوپر سے احتجاج شروع کرے گی۔ پی ٹی آئی راولپنڈی اور اسلام آباد کی مقامی قیادت زیرو پوائنٹ پل پر کارکنان کے ہمراہ موجود رہے گی۔

جب تک باقی شہروں سے آنے والے قافلے زیروپوائنٹ نہیں پہنچ جاتے راولپنڈی اور اسلام آباد کے کارکنان زیروپوائنٹ پر ہی موجود رہیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کا کہنا ہے کہ بانی چئیرمین کی ہدایت کے مطابق ہم باقی قافلوں کے آنے تک زیروپوائنٹ پر ہی موجود رہیں گے۔ عمران خان کے حکم کے مطابق کل احتجاج کے لئے باہر نکلنا ہے۔ اب صرف بانی پی ٹی آئی کے حکم پر ہی احتجاج ملتوی ہو سکتا ہے۔ پی ٹی آئی کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں عامر مغل، علی بخاری، شعیب شاہین، شیر افضل مروت ثیمابیہ طاہر اور دیگر نے شرکت کی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.