چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا نے کراچی میں عالمی دفاعی نمائش کا دورہ کیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مختلف اسٹالز پر گئے اور وہاں رکھے گئے جدید اسلحے کا معائنہ کیا۔
جنرل ساحر شمشاد نے ترکیہ، آذربائیجان، جنوبی افریقا، ارجنٹینا کے وزرائے دفاع، افواج کے کمانڈرز اوردیگرحکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ملائیشیا، یو اے ای، کمبوڈیا، گیمبیا، برونائی اور مالدیپ کے وزرائے دفاع اور فوجی کمانڈرز سے بھی ملے۔
ملاقات میں فریقین نے دوطرفہ سکیورٹی اور تعاون کے مختلف شعبوں بالخصوص دفاعی پیداوار پر تبادلہ خیال کیا۔