وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر رینجرز تعینات کرنےکا فیصلہ کرلیا گیا۔وزارت داخلہ نے رینجرز اور فرنٹیئر کور (ایف سی) تعیناتی کی منظوری دے دی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
چیف کمشنر نے رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔ رینجرز اور ایف سی کو انسداددہشتگردی ایکٹ کے تحت اختیارات حاصل ہوں گے اور وفاقی پولیس کی امن وامان کے معاملے پرمعاونت کریں گی۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دے رکھی ہے، اس کے علاوہ احتجاج کی تیاریوں کے حوالے سے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی پشاور میں متحرک ہیں۔