بیرسٹرگوہر نےعمران خان سے ملاقات میں احتجاج کی کال واپس لینےکی درخواست کرنےکی تردیدکردی

0 5

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات میں احتجاج کی کال واپس لینے کی درخواست کی ہے۔ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں مذاکرات یا رابطوں سے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔

اس سے پہلے ذرائع سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر گوہر نے منگل کو مذاکرات کی تجویز بانی پی ٹی آئی کے سامنے رکھی، آج مذاکرات کی پیش رفت سے آگاہ کیا، جس پر بانی پی ٹی آئی نے اطمینان ظاہر کیا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ بیرسٹرگوہر اور علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کو احتجاج کی کال واپس لینے کا کہا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ بیرسٹرگوہرکا مؤقف تھا کہ احتجاج سے ملکی معیشت کو نقصان ہوگا، حکومت سے بات کرنی چاہیے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ بیرسٹر گوہر نےکہا کہ جتنا کریک ڈاؤن ہو رہا ہے زیادہ ورکرز کو جمع نہیں کرسکیں گے۔کریک ڈاؤن اور وسیع تر ملکی مفاد میں کال واپس لینی چاہیے۔ بیرسٹر گوہر نے مزیدکہا کہ سردیوں کے باعث ورکرز کو دھرنے پر بٹھانےمیں مشکلات آسکتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹرگوہر نے عاطف خان اور علی امین کی لڑائی کی تفصیلات سے بھی عمران خان کو آگاہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے درخواست کے لیے علی امین گنڈاپور کو ٹاسک دیا گیا ہے جب کہ حکومتی شخصیات سے روابط کے لیے بیرسٹرگوہر کو ٹاسک دے دیا گیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.