اسلام آباد(شوریٰ نیوز)سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ا?ئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم کے جھنگ میں واقع گھر پر پنجاب پولیس نے چھاپا مارا ہے۔پنجاب پولیس کے مطابق شیخ وقاص اکرم چھاپے کے وقت گھر پر موجود نہیں تھے، اس دوران گھر کی تلاشی بھی لی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کے مطابق شیخ وقاص اکرم کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے۔