مون سون کی طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی

کھڑی فصلوں کو شدید نقصان مختلف علاقوں میں کمرے دیواریں گر گئیں

0 85

ژوب(شوریٰ نیوز)مون سون کی طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی سہراب گوٹھ میں ندی میں ڈوب کر 11 سالہ بچہ جاں بحق کھڑی فصلوں کو شدید نقصان مختلف علاقوں میں کمرے دیواریں گر گئیں تفصیلات کے مطابق مون سون کی طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی مختلف دیہاتی علاقوں میں کھڑی فصلیں مکمل تباہ ھو گئیں جبکہ سہرا گوٹھ میں برساتی ندی میں بہہ کر 11 سالہ بچہ حمید شاہ جاں بحق ھو گئے شیرانی بازار میں رحیم خان نامی شخص کے گھر میں سیلابی پانی داخل ہونے سے دیوار گر گئی اور گھر مکمل سامان تباہ ھوا نیو ناصر آباد میں فیض اللہ ناصر کے گھر کا ایک کمرہ ایک کیچن اور سائیڈ کی دیوار گر گئی کیچن میں گھریلو سامان تباہ سٹیڈیم محلہ میں سیلابی پانی سے عید محمد نامی کے مکان کا حفاظتی دیوار گرا شیرانی بازار میں میرک نامی شخص کے گھر کا کمرہ گرا جبکہ کریم شیرانی کے مکان کی دیوار گر گئی کلی زیبئی صافی کوٹ قطب خان نامی شخص کے 3 گائیں سیلابی ریلا بہا کر لے گئے جبکہ فروٹ اور سبزی باغیچہ مکمل طور پر تباہ ھوا اسی طرح کلی شرن ذیبئی زامہ میر علی خیل بھی کھڑی فصلوں شدید نقصان پہنچا ژوب ڈی آئی خان روڈ دانہ سر کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ھوا جس سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم رات گئے شیرانی انتظامیہ نے روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گریڈ سٹیشن کیساتھ پل سیلابی پانی بہا کر لے گئے ژوب گستوئی کچا روڈ جگہ جگہ سیلابی پانی بہا کر لے گیا گستوئی کے ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کا بازار سے مواصلاتی رابطہ مکمل منقطع ھو گیا ھے اور لوگ سخت مشکلات سے دو چار ھیں اس کے علاوہ شہر اور مضافات میں بارش کے دوران تیز ھوا کے باعث دکانوں کے سائن بورڈ خصوصا دکانوں اور گھروں کے سولر شمسی اکھڑ کر مکمل ناکارہ ہو گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.