حکومت کوئی حماقت نہ کرے، رکاوٹیں عبورکر کے اسلام آباد پہنچیں گے: بیرسٹر سیف

0 2

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ حکومت کوئی حماقت نہ کرے، اب بھی رکاوٹیں عبورکر کے اسلام آباد پہنچیں گے۔

بیرسٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 24 نومبرکے احتجاج کی راہ میں حائل رکاوٹیں ہٹانے کے لئے پورا بندوبست ہے، جعلی حکومت رکاوٹیں کھڑی کرنے کی حماقت نہ کرے، پہلے بھی رکاوٹیں عبورکر کے اسلام آباد پہنچے تھے اب بھی پہنچیں گے، کنٹینرزعوام کے جوش و جذبے کے سامنے ریت کی دیواریں ثابت ہوں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں خیبرپختونخوا کا قافلہ اسلام اباد پہنچے گا، اس بار خیبر پختونخوا کے نوجوانوں نے بانی کو نکالنے کا مکمل تہیہ کر رکھا ہے۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک واپسی کی کوئی گنجائش نہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور تمام سیاسی قیدیوں کو نکال کر مینڈیٹ واپس کرنا ہو گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.