غیر قانونی تعمیرات کیس: محبت، پاکستان میں سب کچھ جائز ہے، عدالت

0 2

جسٹس ظفر احمد راجپوت نے غیر قانونی تعمیرات کے کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ محبت اور پاکستان میں سب کچھ جائز ہے۔سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس ظفر احمد راجپوت نے کراچی میں مزار قائد کے سامنے کے علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کے کیس میں مزید دلائل طلب کر لیے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ جمشید ٹاؤن کے پلاٹ 211 پر غیر قانونی پلازہ تعمیر کیا جا رہا ہے، یہ تعمیر مزار قائد کے تقدس کے خلاف ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ پلازہ میں بکنگ کے لیے اشتہارات بھی جاری کیے جا رہے ہیں، عدالت نے استفسار کیا کہ بکنگ کے لیے اشتہارات شائع کرنے سے کیا ہوتا ہے؟

درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ مجھ سمیت عام شہری سمجھتا ہے کہ اشتہار جاری ہوا ہے تو معاملات قانونی ہوں گے۔جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات میں آپ کیا صرف اشتہار پر یقین کر سکتے ہیں؟ محبت اور پاکستان میں سب کچھ جائز ہے۔

عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب کر لیے اور درخواست کی سماعت 3 ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.