مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج سے لاعلم نکلے

0 2

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج سے لاعلم نکلے۔پشاورمیں الیاس بلور کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انہیں پی ٹی آئی کے احتجاج کا علم نہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے سیاست پر توجہ دی،قیام امن پر نہیں،صوبے کے عوام کرب سے گزر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 26 ویں آئینی ترامیم میں آئین کی روح کے خلاف بل پاس ہو رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دے رکھی ہے، اس کے علاوہ احتجاج کی تیاریوں کے حوالے سے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی پشاور میں متحرک ہیں۔

ذرائع کے مطابق جلسے میں کارکنوں کو متحرک بنانے کیلئے بشریٰ بی بی میدان میں آگئیں اور وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں ہونے والے جنوبی اور پشاور ریجن اجلاسوں سے خطاب بھی کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کا کہنا تھاکہ اس احتجاج کو کامیاب بنانے کیلئے تمام توانائی استعمال کی جائے گی، رکن صوبائی اسمبلی پانچ ہزار جبکہ رکن قومی اسمبلی 10 ہزار کارکنان جمع کرے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.