وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نےکہا ہےکہ پی ٹی آئی نے ہوم ورک کے بغیر احتجاج کی کال دی ہے، یہ کال خود ان کے لیے نقصان کا باعث بنےگی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج حکومت کے لیے چیلنج نہیں ہے، وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو سیاسی ڈائیلاگ کی پیشکش کی تھی لیکن ڈائیلاگ بانی پی ٹی آئی کی سیاست میں نہیں ہے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ وی پی این بلاک کرنے سے متعلق حکومتی رائے سے آگاہ نہیں، وی پی این سے متعلق معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل اور راغب نعیمی کا معاملہ نہیں، وی پی این سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل نے غیرضروری رائے دی۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ وی پی این کے استعمال کا شریعت سے کوئی تعلق ہی نہیں، ایکس کے غلط استعمال کی وجہ سے حکومت نے پابندی لگائی۔