اسموگ کے پیش نظر لاہور اور ملتان میں تمام ہائر سکینڈری تک سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 24 نومبر تک بند رہیں گے۔اس سے قبل اسموگ کے باعث لاہور، گوجرانوالا، فیصل آباد اور ملتان ڈویژنز کے 18 اضلاع کے سرکاری اور نجی سکینڈری اور ہائر سکینڈری تعلیمی ادارے 7 سے17 نومبر تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کھیل، نمائش اور فیسٹیول کے انعقاد پر بھی 24 نومبر تک پابندی عائد کی گئی ہے۔ ملتان اور لاہور میں تعمیراتی سرگرمیوں پربھی 24 نومبر تک پابندی ہوگی۔
دونوں شہروں میں فرنس آئل اور اینٹوں کے بھٹوں پر بھی 24 نومبر تک پابندی لگائی گئی ہے۔لاہور میں آتشبازی پر 31 جنوری تک پابندی عائد کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور اور ملتان میں نجی وسرکاری دفاتر میں 50 فیصد عملہ کم کرنےکی پابندی میں 31 جنوری تک توسیع کردی گئی ہے۔
اس کے علاوہ فیصل آباد اور گوجرانوالا میں بھی دفاتر میں 50 فیصلہ عملہ کم کرنےکی پابندی میں 31 جنوری تک توسیع کی گئی ہے۔