24 نومبر کی حکمت عملی طے، علی امین کا عمران کی رہائی کیلئے ہر صورت اسلام آباد پہنچنے کا اعلان

0 2

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی کیلئے ہر صورت اسلام آباد پہنچيں گے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت پارٹی کے مختلف ریجنز کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ اور ڈی آئی خان ریجنز کے پارلیمنٹیرینز اور عہدے داروں نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج کے انتظامات اورحکمت عملی طےکی گئی اور علی امین کا کہنا تھاکہ بانی کی رہائی کیلئے ہرصورت اسلام آباد پہنچیں گے۔

دوسری جانب اسد قیصر کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی ہماری تحریک کا حصہ ہوں گی، بشریٰ بی بی کی جانب سے پارٹی کو اوور ٹیک کرنے کا تاثرغلط ہے، 24 نومبر کوپرامن احتجاج ہوگا، دنیا کوبتائیں گے ہمارے ساتھ ظلم ہورہا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دے رکھی ہے، اس کے علاوہ احتجاج کی تیاریوں کے حوالے سے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی پشاور میں متحرک ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.