لاہور( شوریٰ نیوز)مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد کا جناح ہاوس لاہور کا دورہ، شرپسندوں کو قرار واقع سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے 9مئی کے واقعہ کی مذمت ، پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین قرار دیدیا،وفد کے شرکاء نے 9 مئی کے واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعے کی شرپسندی کو بیان کرنے سے قاصر ہیں، دل خون کے آنسو روتا ہے، جنہوں نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا ، ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، ان کا موقف تھا کہ جناح ہاو?س کی حالت دیکھ کر بہت دکھی اور مایوس ہیں ، ملک دشمن عناصر جیسا سلوک 9 مئی کے شرانگیزوں کے ساتھ ہونا چاہئے، ہمارے قائد کے گھر کو نقصان پہنچانے والوں کو قانون کی گرفت سے نہیں نکلنے دینا چاہیے، شرکاء نے قرار دیا کہ کیسے انسان ہیں ، جنہوں نے احتجاج کے نام پر تخریب کاری کی ، 9مئی کا واقعہ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان بد بختوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے، جنہوں نے یہ گستاخی اور بے حرمتی کی ان کو قرار واقع سزا دی جائے تاکہ کوئی اور ایسا کرنے کا نہ سوچے۔