وزیرداخلہ محسن نقوی کا قلات چیک پوسٹ حملے میں شہید جوانوں کو خراج عقیدت
اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قلات میں چیک پوسٹ پر حملے ناکام بنانے کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے 7 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔
ایک بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ وطن کے بہادر سپوتوں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ، جری جوانوں نے جان پر کھیل کر 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔
انہوں نے کہا کہ وطن کے امن کی خاطر جانیں نچھاور کرنے والے پاک فوج کے جوان قوم کے ہیرو ہیں، سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیاں تاقیامت یاد رکھی جائیں گی۔
وزیرداخلہ کاکہنا تھا کہ قوم شہداء اور ان کے باحوصلہ خاندانوں کی ہمیشہ احسان مند رہے گی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بے مثال قربانیوں کی کوئی نظیر نہیں ملتی، شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ نبھائیں گے۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر ہونے والے حملے میں 7 اہلکار شہید جبکہ جوابی کارروائی میں 6 دہشت گردمارے گئے۔