زیارت میں فائرنگ ، ڈپٹی کمشنر ہرنائی محفوظ ، تفتیش جاری

نامعلوم افراد نے کوئلہ لے جانے والے ٹرکوں پر فائرنگ کردی

0 75

کوئٹہ (شوریٰ نیوز) زیارت میں فائرنگ ، ڈپٹی کمشنر ہرنائی محفوظ ، تفتیش جاری،نامعلوم افراد نے کوئلہ لے جانے والے ٹرکوں پر فائرنگ کردی، بلوچستان کے علاقے زیارت میں نامعلوم افراد نے کوئلہ لے جانے والے ٹرکوں پر فائرنگ کردی۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق کوئٹہ ہرنائی روڈ زیارت کے علاقے مانگی میں نامعلوم مسلح افراد نے کوئلے سے لدے ٹرکوں پر فائرنگ کرنے کے بعد انہیں آگ لگا دی۔فائرنگ کے واقعے میں ڈپٹی کمشنر ہرنائی اور سیکورٹی اہلکار محفوظ رہے۔ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.