اسلام آباد(شوریٰ نیوز)پنجاب میں غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس دینےکی اجازت کیلئے سفارش،بدمعاش تو اسلحہ لے لیتا ہے،صرف عام آدمی کو لائسنس کی اجازت نہیں،ان خیالات کا اظہاررکن کمیٹی سردار ریاض محمود خان مزاری نے کیا ،انہوں نے کہا کہ بدمعاش تو ہر جگہ سے اسلحہ لے لیتا ہے، عام آدمی کو لائسنس کی اجازت نہیں ہے ،قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے پنجاب میں غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس دینے کی اجازت دینے کی سفارش کردی۔ کمیٹی نے قرار دیا ہے کہ شہریوں کو اپنی حفاظت کے لیے اسلحہ لائسنس کے لیے قوانین کو نرم کیا جانا چاہیے۔ بدمعاش تو ہر جگہ سے اسلحہ لے لیتا ہے، عام آدمی کو لائسنس کی اجازت نہیں ہے۔