کراچی میں ایم ڈی کیٹ کا پیپر ٹیسٹ سے 14 گھنٹے پہلے ہی آؤٹ ہوگیا تھا، قائمہ کمیٹی میں انکشاف

0 2

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کے اجلاس میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس سینیٹرعامر ولی الدین چشتی کی زیر صدارت ہوا۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے حکام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت میں انکشاف کیا کہ کراچی میں ایم ڈی کیٹ کا پیپر ٹیسٹ سے 14 گھنٹے پہلے ہی آؤٹ ہوگیا تھا۔

پی ایم ڈی سی حکام نے بتایا کہ ایف آئی اے کی فارنزک رپورٹ کے مطابق پیپر امتحان سے پہلے رات آٹھ بج کر 44 منٹ پر لیک ہوا جبکہ انٹیلیجنس بیورو نے کہا تھا کہ سندھ میں ایم ڈی کیٹ کا پیپر لیک نہیں ہوا تھا۔حکام نے بتایا کہ اگلے سال سے پی ایم ڈی سی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے ایڈمیشن انٹری ٹیسٹ خود کرائے گی، نیا ایڈمیشن ٹیسٹ نظام 10 سال کے لیے بنا رہے ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین کمیٹی نے پوچھاکہ ایسے طلبہ جنہوں نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں بمشکل نمبر حاصل کیے تھے، انہوں نے MDCAT میں 200 میں سے 197 نمبر کیسے حاصل کیے؟ چیئرمین کمیٹی نے ہدایات جاری کی کہ مستقبل کے امتحانات آئی ٹی بیسڈ ہونے چاہئیں تاکہ نقل کا سدباب ہو۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.