اسلام آباد(شوریٰ نیوز) ن لیگ کے ترجمان محمد زبیر نے کہا ہے کہ نا اہلی معاملے میں ریلیف نواز شریف کا حق ہے،نواز شریف کو غلط طریقے سے نا اہل کیا گیا۔حکومت کو حق حاصل ہے کہ وہ پہلے اسمبلی تحلیل کر سکتی۔25سال میں نواز شریف کو ایک الیکشن لڑنے کی اجازت دی گئی۔نواز شریف اور ا ن کے خاندان کے ساتھ بہت زیادتی کی گئی۔مریم نواز نے مشکل ترین وقت میں پارٹی کی قیادت کی۔پاکستان مسلم لیگ ن کے ترجمان محمد زبیر نجی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ صدر عارف علوی نے چند منٹ میں اسمبلی کی تحلیل کیلئے دستخط کئے ۔پی ٹی آئی کا سارا بوجھ سابق آرمی چیف کو سہنا پڑا۔فو ج کے ساتھ لڑائی کر کے آگے نہیں بڑھ سکتے ۔چیئرمین پی ٹی آئی کی وجہ سے جہانگیر ترین کو نا اہل کیا گیا،ثاقب نثار نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بچانا تھا۔پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکن چاہتے ہیںکہ میاں محمد نواز شریف پھر وزیر اعظم بنیں۔مریم نواز نے مشکل ترین وقت میں ن لیگ کی قیادت سنبھالی۔محمد زبیر نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک کو ڈبو کر رکھ دیا ہے۔فروغ نسیم ملٹری کورٹس کے حوالے کیا جانا چاہئے۔9 مئی کے کیسز پاکستان کے حوالے سے بہت اہم ہیں۔انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کا عہدہ پہلے بھی علامتی تھاالیکشن کا فیصلہ الیکشن کمیشن کو ہی کرنا ہوتا ہے۔الیکشن کمیشن کو با اختیار بنانا بہت زیادہ ضروری ہے۔